0
Monday 7 Sep 2015 23:07

آئی ایس او پاکستان کا کنونشن امن و ترقی کی نوید لائے گا، تہور حیدری

آئی ایس او پاکستان کا کنونشن امن و ترقی کی نوید لائے گا، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں سالانہ کنونشن کی رابطہ مہم کے حوالے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خوف و مایوسی کی فضاء آخری سانسیں لے رہی ہے، پاکستان مخالف طاقتیں ناکام و نامراد ہوچکی ہیں، ان سب کامیابیوں کی اہم وجہ پاکستانی قوم کا متحد ہونا ہے۔ مرکزی صدر نے کہا کہ تعلیم دشمن اور پاکستان و اسلام مخالف مائنڈ سیٹ اپنے افکار پھیلانے میں ناکام و رسوا ہوا ہے، پاکستان کے ضامن عوام و ادارے بالخصوص دفاعی دستہ نوجوانان پاکستان کی ترقی، امن اور خطے میں بالادستی کے ضامن اور امن و ترقی کے نقیب ہیں، آئی ایس او پاکستان کا کنونشن امن و ترقی کی نوید لائے گا، 44ویں مرکزی کنونشن میں ملک کے گوش و کنار سے تشریف لائے ہوئے ہزاروں نوجوان پاکستان کی ترقی میں اپنا کلیدی کرادر ادا کرنے کیلئے عزم نو کریں گے۔ اس موقع پر چیئرمین کنونشن علی مہدی کا کہنا تھا کہ کنونشن کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، ملک بھر میں رابطہ مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مرکزی صدر کا سرگودھا ڈویژن کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، جس میں انہوں نے کارکنان و سابقین تنظیم کو کنونشن کیلئے مدعو کیا۔ علی مہدی کا کہنا تھا کہ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کو بھی کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 484613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش