0
Monday 23 Nov 2015 22:15

لاہور، داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تیاریاں شروع، سبیل کی تنصیب کا کام بھی جاری

لاہور، داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تیاریاں شروع، سبیل کی تنصیب کا کام بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف صوفی شخصیت حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 972ویں سالانہ 3 روزہ عرس کی تقریبات کے دوران لگائی جانیوالی روایتی دودھ کی سبیل کی تیاریوں کا کام شروع کر دیا گیا۔ 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سے پارکنگ سٹینڈ خالی نہ کرنے پر کام میں تاخیر ہوئی تاہم عرس کی تقریبات سے قبل کام مکمل کر لیا جائے گا۔ دودھ کی سبیل کی تیاریوں کے منتظم حاجی مشتاق نے بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھر کے گوالوں کو دودھ دینے کے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کی بنیاد پر مینار پاکستان چوک اور ناصر باغ چوک میں گوالوں کو روکنے کی وجہ سے مشکلات درپیش رہتی ہیں۔ اعلیٰ افسران و حکام سے اپیل ہے کہ تلاشی کے بعد گوالوں کو سبیل تک آنے کی اجازت دی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ دودھ عقیدت مندوں میں تقسیم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 499832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش