0
Wednesday 9 Feb 2011 14:33

ریمنڈ کیس،امریکی قونصل خانے کا پنجاب حکومت سے رابطہ،امریکی قونصل خانہ تعاون نہیں کر رہا،پولیس

ریمنڈ کیس،امریکی قونصل خانے کا پنجاب حکومت سے رابطہ،امریکی قونصل خانہ تعاون نہیں کر رہا،پولیس
 لاہور:امریکی قونصل خانے نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر کے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے،انتظار کرنا چاہیے۔ امریکی قونصل خانے نے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے معاونت فراہم کرے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنا چاہئے۔ پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر عبادالرحمن کو ٹکر مار کر ہلاک کرنے والی گاڑی اور پانچ مفرور ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ جس کا امریکی قونصل خانے نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ امریکی قونصل خانے نے لاہور واقعے میں قتل ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے رابطہ کر کے انہیں گرین کارڈ اور مالی معاونت کی بھی پیشکش کی ہے۔ 
ادھر لاہور پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی قونصل خانہ تعاون نہیں کر رہا۔ ریمنڈ ڈیوس کے ساتھی اور نوجوان عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی ابھی تک تفتیشی ٹیم کے حوالے نہیں کی گئی۔ سی سی پی او لاہور اسلم ترین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نوجوانوں کے قتل کیس میں ملوث امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس سے تفتیش جاری ہے، اسکے استثنیٰ سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار امریکی قونصلیٹ کے ارکان کو کہا گیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے دیگر ساتھیوں اور نوجوان عبادالرحمان کو کچلنے والی گاڑی تفتیشی ٹیم کے حوالے کی جائے، لیکن اس حوالے سے امریکی قونصلیٹ تعاون نہیں کر رہا۔
خبر کا کوڈ : 54061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش