0
Tuesday 8 Mar 2011 01:45

سعودی عرب میں مظاہرہ، 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

سعودی عرب میں مظاہرہ، 22 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
ریاض:اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی حکومت مخالف تحریکوں کے اثرات سعودی عرب تک پہنچ گئے ہیں جہاں قطیف میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔ ایک سوشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی مظاہرے کی ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
القطیف میں کئے گئے پرامن مظاہرے میں کافی تعداد میں نوجوان سڑکوں پر آئے تاہم پولیس نے انھیں منتشر کر دیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرے میں حصہ لینے والے بائیس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودی عرب میں رواں ماہ دو مظاہروں کی کال فیس بک کے ذریعے دی گئی ہے جس کی سترہ ہزار افراد نے حمایت کی ہے۔ اس سلسلے کا پہلا مظاہرہ جمعے کو ہوا۔ اتوار کو سعودی عرب کے علماء کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عوامی احتجاج پر پابندی ہے، انھوں نے کہا کہ مظاہرے غیر اسلامی ہیں، سعودی عرب میں سیاسی جماعتیں بنانے پر بھی پابندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 58002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش