0
Saturday 12 Mar 2011 08:52

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے بیرونی دباو ڈالا جار ہا ہے، آفتاب احمد خان شیرپاو

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے بیرونی دباو ڈالا جار ہا ہے، آفتاب احمد خان شیرپاو
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاو کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے بیرونی دباو ڈالا جار ہا ہے جبکہ پاک افغان تنازعات حل کرنے کے لئے پیس کمیشن قائم کیا جائے، کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ ایک سیاسی ایشو ہے جس پر جوڈیشئل کمیشن قائم ہونا چاہئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ناقص تحقیقات ہونے کی وجہ سے کراچی میں دہشتگرد گرفتار نہیں ہو رہے۔ آفتاب شیر پاو کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ دہشتگردی ہے۔ جس کے سدباب کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 58931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش