0
Thursday 4 Jun 2009 11:47

اوباما کی شاہ عبداللہ سے ملاقات : پاکستان،افغانستان میں طالبان پر قابو پانے کیلئے مدد کی اپیل

اوباما کی شاہ عبداللہ سے ملاقات : پاکستان،افغانستان میں طالبان پر قابو پانے کیلئے مدد کی اپیل
ریاض: امریکی صدر بارک اوباما نے دورہ سعودی عرب کے دوران شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے پاکستان اور افغانستان میں طالبان پر قابو پانے کیلئے مدد کی اپیل کی تاہم سعودی فرمانروا نے اس کا مثبت جواب دینے سے گریز کیا، امریکی خبررساں ادارے نے امریکہ کے نائب سلامتی مشیر مارک لیپرٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض میں امریکی صدر بارک اوباما اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ سمیت پاکستان اور افغانستان کے حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی مفادات کے امور پر پیش رفت ہو گی، امریکی صدر نے اپیل کی کہ سعودی عرب پاکستان اور افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اس حوالے سے امریکہ کی مدد کرے تاہم شاہ عبداللہ نے بارک اوباما کو مدد کی واضح یقین دہانی کرانے سے گریز کیا اور کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دہشتگردوں کی فنڈنگ روکی جائے اور اس حوالے سے ہمیں جزوی کامیابی بھی مل رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 6139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش