0
Friday 15 Apr 2011 00:35

امریکہ میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایس آئی نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، سنی تحریک خیبر پختونخوا

امریکہ میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایس آئی نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، سنی تحریک خیبر پختونخوا
پشاور:اسلام ٹائمز۔سنی تحریک خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر محمد انعام اللہ قادری نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایس آئی نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ سی این جی پمپز کی ہڑتال حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ خانہ مردم شماری میں حکو مت کو سندھ کی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔ کسی کو سندھ کارڈ کھیلنے یا صوبائی تعصب پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک میں مذہبی اور سیاسی فرقہ واریت کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔ 17 اپریل کو داتا علی ہجویری کی نگری استحکام پاکستان سنی کانفرنس سے امن انقلاب کا آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انعام اللہ قادری کی زیر صدارت ہو نے والے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا۔ 
انعام اللہ قادری نے کہا کہ سفارشی، رشوت، اقرباء پروری اور وڈیر ہ شاہی نظام نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ ملک میں جاگیردار اور سیاسی وڈیرے غریب عوام کو مزید دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔ حکومت نے جہاں عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے وہاں وہ قوم سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اہلسنت کو سنی تحریک کی نوجوان قیادت کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی خدمات پیش کرنی چاہئے۔ انعام اللہ قادری نے کہا کہ سنی عوام آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت کو گلیوں اور نالیوں کی تعمیرات کے لئے ووٹ نا دیں بلکہ ملک میں ایک اچھی تبدیلی کے لئے سب کو کوشش کرنی چاہئے جو کہ ووٹ کے ذریعہ سے ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
 انہوں نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کو سنی تحریک میں شمو لیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سر کاری محمکوں میں انقلاب کی ابتدا ہو گی ہے، اب ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے۔ سنی تحریک کے ہر کارکن کو ملک و قوم کی خدمت کے لئے اپنی مخلصانہ کوششوں کو مزید بڑھانا ہو گا۔ اس مو قع پر سنی تحریک کے ضلعی صدر قاری سمیع، رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف قادری، حافظ محمد بلال قادری، افتخار عطار ی بھی موجود تھے۔ انعام اللہ قادری نے کہا کہ اگر تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہو ئے کام کر یں تو ملک کو تیسری قوت سے کبھی بھی خطرہ نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 65381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش