0
Thursday 28 Apr 2011 11:47

ریمنڈ کو استثنیٰ حاصل ہوتا تو دیت کا سہارا نہ لیا جاتا،ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا وقت آ گیا ہے، شاہ محمود قریشی

ریمنڈ کو استثنیٰ حاصل ہوتا تو دیت کا سہارا نہ لیا جاتا،ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا وقت آ گیا ہے، شاہ محمود قریشی
 اسلام آباد،نوشہرہ:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ سے محاذ آرائی پاکستان کے مفاد میں نہیں، باہمی اعتماد کا رشتہ قائم کرنا چاہئے، ریمنڈ کو استثنیٰ حاصل ہوتا تو دیت کا سہارا نہ لیا جاتا، صدر زرداری مجھ سے زیادہ سمجھدار ہیں انہوں نے مشکل حالات میں اچھے فیصلے کئے، پاکستان میں ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس میں اس وقت قابل اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، نہ کسی کے خلاف بیان دیا نہ گستاخی کروں گا۔ دریں اثناء نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور ذے گزر رہا ہے، پاکستان کی سالمیت، بقا اور وقار کی خاطر تمام مکاتب فکر کو متحد ہونا پڑے گا، ملک میں آئین و قانون، جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلا کی قربانیاں ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کریں، ملک کے وقار اور سالمیت پر سمجھوتہ کرتے ہیں اور نہ کرنے دیں گے۔
 دریں اثناء شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جموں کشمیر کے عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے اور کسی کو مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ وہ حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید سلیم گیلانی سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ سید سلیم گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو مظلوم کشمیری اپنا محسن سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 68408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش