0
Friday 6 May 2011 17:39

ایبٹ آباد میں سی آئی اے کئی مہینے تک اسامہ کی نگرانی کرتی رہی، امریکی حکام

ایبٹ آباد میں سی آئی اے کئی مہینے تک اسامہ کی نگرانی کرتی رہی، امریکی حکام
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسامہ کیخلاف آپریشن سے قبل ایبٹ آباد میں سی آئی اے کا خفیہ ٹھکانہ موجود تھا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں سی آئی کے اس خفیہ ٹھکانے پر سی آئی اے کے جاسوسوں کی ایک چھوٹی سی ٹیم بھی موجود تھی اور یہ ٹیم کئی مہینے اسامہ کے کمپاؤنڈ کی نگرانی کرتی رہی۔ امریکی حکام کے مطابق اس مشتبہ کمپاؤنڈ کے بارے میں پچھلے سال اگست کے مہینے میں پتہ چلا تھا، جس کے بعد سے ہی اس کمپاؤنڈ کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ اخبار کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ اسامہ کی جاسوسی میں بہت پیسہ خرچ ہوا اور اس کیلئے سی آئی اے کو دسمبر کے مہینے میں مزید فنڈز کیلئے کانگریس جانا پڑا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ کو ہلاک کرنے کے آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانے سے کوئی مدد نہیں لی گئی اور اس آپریشن کے بعد سی آئی اے کا ایبٹ آباد میں خفیہ ٹھکانہ ختم کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 70176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش