0
Tuesday 17 May 2011 13:01

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات تیز، امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکا اور افغان طالبان میں مذاکرات تیز، امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور طالبان میں براہ راست مذاکرات تیز ہو گئے ہیں، امن کیلئے امریکا اور طالبان نے شرائط کی فہرست پیش کر دی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما ملاعمر کے قریبی ساتھیوں اور امریکا کے سینئر حکام میں قطر اور جرمنی میں مذاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں اہم پش رفت ہوئی ہے۔ طالبان نے گوانتانامو بے سے بیس طالبان رہنماؤں کی رہائی سمیت اہم مطالبات کی فہرست امریکا کو پیش کر دی ہے۔ جبکہ امریکا نے افغان آئین پر عمل اور خواتین کو حقوق دینے سے سمیت متعدد مطالبات کی فہرست طالبان کے حوالے کر دی ہے۔ اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ طالبان سے مذاکرات میں حقانی نیٹ ورک کو شامل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین بھی طالبان نے مذاکرات میں اہم معاونت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں سے مدد کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 72509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش