0
Tuesday 9 Oct 2018 10:43

عوامی رجحان چشم کُشا ہے، بھارت حقیقت تسلیم کرے، مزاحمتی قیادت

عوامی رجحان چشم کُشا ہے، بھارت حقیقت تسلیم کرے، مزاحمتی قیادت
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے  بلدیاتی انتخابات کے آغاز پر عوامی رحجان کو بھارت کے لئے چشم کشا قرار دیا ہے۔ مزاحمتی قائدین نے کہا کہ ان انتخابات کے انعقاد سے نہ صرف جمہوریت کے تمام اصولوں کو مضحکہ خیز طور پر روندا گیا، درحقیقت ان انتخابات کا مقصد حکومت ہندوستان کی جانب سے جابرانہ طور پر قبضے کو دوام بخشنا ہے۔ مزاحمتی قیادت نے توقع ظاہر کی آئندہ مراحل پر بھی عوام ان  انتخابات سے لاتعلقی اور بے رخی کا بھرپور مظاہرہ کرکے خون سے سینچی ہوئی رواں تحریک حق خود ارادیت کے حصول تک اس کی آبیاری جاری رکھے گی۔

مزاحمتی قائدین کے ایک مشترکہ بیان میں بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کشمیر سے متعلق دئے گئے حالیہ بیان میں کشمیر پر ہندوستانی جابرانہ قبضہ کی سوچ اور ہندوستانی حکمرانوں کے کشمیر سے متعلق آمرانہ طرز عمل اور استعماری طرز فکر قرار دیا ہے۔ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ جموں کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک ایسا دیرینہ تنازعہ ہے جو 1947ء سے اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر موجود ہے اور جب تک ان قرارداوں کے مطابق عوام کو حق خود ارادیت کے ذریعے اپنا سیاسی مستقبل طے کرنے کا موقعہ فراہم نہ کیا جائے تب تک خطے میں امن و سلامتی کا قیام ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 754782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش