0
Tuesday 18 Jun 2019 21:41

کے پی کے بجٹ 2019ء، قبائلی اضلاع، اقلیتوں اور پشاور کیلئے خصوصی پیکیج

کے پی کے بجٹ 2019ء، قبائلی اضلاع، اقلیتوں اور پشاور کیلئے خصوصی پیکیج
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات کے پی کے، شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے خصوصی حصہ رکھا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 4 ہزار مساجد کو ہم سولر سسٹم پر لے کر جائیں گے۔ وزیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ قبائلی اضلاع کیلئے بھی بجٹ میں خصوصی گرانٹ رکھی گئی ہے، خیبر پختونخوا میں اس سال ایک ہزار کھیلوں کے میدان بنیں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا گیا، اپوزیشن کو بجٹ سننا چاہیئے تھا، اپوزیشن نے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے۔ پشاور صوبے کا دل ہے، اس کیلئے زبردست پیکج رکھا گیا ہے، انصاف ہیلتھ کارڈ صوبے میں ہر خاندان کو ملے گا، ہر ہسپتال میں ادویات موجود ہوں گی، مفت علاج کیلئے 82 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ماضی میں ٹیکس بڑھائے گئے، لیکن وصولی نہیں کی گئی، صوبے میں 15 سے 20 سال دہشت گردی رہی ہے، جس کی وجہ سے سسٹم کو نقصان پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 800216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش