0
Tuesday 5 Jul 2011 22:45

ایم کیو ایم آج بھی حکومت کی اتحادی ہے، سیاسی عمل کو پٹری سے اتارنے والوں کو مایوسی ہو گی، وزیراعظم

ایم کیو ایم آج بھی حکومت کی اتحادی ہے، سیاسی عمل کو پٹری سے اتارنے والوں کو مایوسی ہو گی، وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ایم کیو ایم آج بھی حکومت کی اتحادی ہے۔ جمہوریت کو نہیں بلکہ صحافیوں کو خطرہ ہے۔ اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے سوال و جواب میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، حکومت کو اپوزیشن سے بھی خطرہ نہیں ہے، تاہم صحافی خطرے میں ہیں۔ وزیراعظم ایم کیو ایم سے متعلق ایک سوال پر گڑبڑا گئے اور الطاف حسین صاحب کو الطاف ایم کیو ایم صاحب بول گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم آج بھی حکومت کی اتحادی ہے۔ الطاف حسین سے پارٹی کی سطح پر رابطے برقرار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری شجاعت اگر کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں تو اس کا خیر مقدم کریں گے۔ اپوزیشن کا کام حکومت پر تنقید اور حکومت کا کام برداشت کرنا ہے، تاہم حکومت کو کرپشن کے الزامات یا اپوزیشن کے اقدامات سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام کو کامیاب انتخابات پر مبارکباد بھی پیش کی۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی عمل کو پٹری سے اتارنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ ایم کیو ایم سے مسلسل رابطے میں ہیں، وہ اب بھی ہمارے اتحادی ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت اور سپریم کورٹ آمنے سامنے آگئی ہے۔ ایک افسر کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت ہٹایا گیا۔ معاملے کی 22 ویں گریڈ کے افسر تحقیقات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کی حمایت حاصل ہو، وہاں جمہوریت کو پٹری سے اتارنے والے عناصر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی نظام ڈی ریل کرنے کیلئے کسی کی بدنیتی غالب نہیں آ سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 83173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش