3
Wednesday 8 Jan 2020 16:25
جوابی کارروائی کیصورت میں مزید 140 امریکی اہداف بھی منہدم کر دیئے جائینگے، ایران

امریکی فوجی اڈے پر ایرانی جوابی کارروائی، کم از کم 80 امریکی فوجی ہلاک، 200 زخمی

امریکی فوجی اڈے پر ایرانی جوابی کارروائی، کم از کم 80 امریکی فوجی ہلاک، 200 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بغداد میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو انکے عراقی ساتھیوں کے ہمراہ امریکی ہوائی حملے کا نشانہ بنا کر شہید کرنے کی کارروائی پر آج بدھ کی رات 1 بجکر 20 منٹ پر جو شہید قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کا وقت ہے، ایران کیطرف سے  عراق میں موجود سب سے بڑے اور دنیا کے دوسرے بڑے امریکی فوجی اڈے "عین الاسد" پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایران کیطرف سے امریکی دہشتگردی کے اس اڈے پر کم از کم 12 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایران کی اس جوابی کارروائی میں کم از کم 80 دہشتگرد امریکی فوجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے جوابی کارروائی کی تو مزید 140 امریکی اہداف جنکی لسٹ تیار کر لی گئی ہے، بھی منہدم کر دیئے جائیں گے۔

بغداد سے 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 10 مربع کلومیٹر رقبے کی حامل عین الاسد نامی یہ فوجی بیس امریکہ کیلئے انتہائی اسٹریٹیجک حیثیت کی حامل تھی۔ امریکہ علاقے میں اپنے تمامتر دہشتگردانہ ڈرون حملے اسی بیس سے انجام دیتا تھا، کیونکہ اس میں تقریباً 3 کلومیٹر لمبی رن وے بھی موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق اس امریکی فوجی اڈے پر موجود 20 انتہائی حساس مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے علاوہ وہاں بڑی تعداد میں موجود ڈرون طیارے اور جاسوسی کا پیشرفتہ ساز و سامان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ پورے خطے کو کنٹرول کرنے والی امریکہ کی یہ بیس 2 دن قبل سے ہائی الرٹ ہوتے ہوئے بھی چند ایک ایرانی بیلسٹک میزائلوں کو ٹریس اینڈ ٹریک نہیں کر پائی اور تمام ایرانی میزائل بغیر کسی امریکی ردعمل کے ٹھیک ٹھیک اپنے اہداف پر لگتے رہے۔ دوسری طرف ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ امریکہ کیخلاف ایران کی یہ جوابی کارروائی ایرانی دفاعی طاقت کی ایک جھلک ہے، کیونکہ فائر کئے گئے میزائل ایرانی میزائل ٹیکنالوجی میں ابتدائی سطح کے حامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش