0
Tuesday 14 Jan 2020 19:24

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے 191ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے 191ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مشہور و معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے تحت 191ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی صدارت میں ہوا، جس میں گزشتہ اجلاس کی سفارشات کی منظوری سمیت تعلیمی اور انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنڈیکیٹ اجلاس میں ٹی پی ایس کے تحت 16 تا 19 کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عثمان علی شاہ کو الیکٹرونکس انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ خواجہ کو الیکٹریکل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر رضوان فاروقی کو سول انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود رفیع کو ارتھ کوئیک انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر نجمی غنی حیدر کو سی ایس آئی ٹی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر مرزا محمود بیگ کو ریاضی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپائمنٹ کیا گیا۔

ترجمان جامعہ کے مطابق اس اجلاس میں این ای ڈی یونیورسٹی انجینئرنگ سروسز کمپنی کے قیام، چار نیشنل سینٹرز کے قیام سے متعلق سفارشات کی منظوری، نیشنل سینٹرز آف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے تحت دو ریسرچ لیب کے قیام، ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی منظوری سمیت مرکزی آڈیٹوریم کو سید محمود عالم کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی شامل تھی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری سنڈیکیٹ او رجسٹرار سید غضنفر حسین، یونیورسیٹز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر محمد ریاض الدین، ایچ ای سی سندھ سے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل اور چیئرمین چارٹر انسپکشن اینڈ ایولیشن کمیٹی ڈاکٹر عبدالقدیر خان راجپوت کے علاوہ سولہ اراکین نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 838447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش