0
Saturday 18 Jan 2020 21:41

پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام، ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے، شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام، ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے، ان ہاؤس تبدیلی آئینی، قانونی اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔ آٹے کے بحران سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آٹا اور گندم قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور ان کا بحران ہے، گندم کے ذخائر کہاں گئے یا اسمگل ہوگئی؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں آج سب سے زیادہ قیمت آٹے کی ہے اور مل بھی نہیں رہا، گندم آٹا ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر بھی ہے، نواز شریف کے دور میں گندم ریکارڈ پیدا ہوتی تھی، ہم ایکسپورٹ کرتے تھے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ایسی صورت حال میں ان ہاؤس تبدیلی غیر قانونی ہے اور نہ غیر سیاسی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے، اس میں قوم کی بہتری ہے کیونکہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 839326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش