1
Monday 17 Feb 2020 11:34

شامی افواج نے دہشتگردوں کے متعدد ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا

شامی افواج نے دہشتگردوں کے متعدد ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا
اسلام ٹائمز۔ شامی فورسز نے دہشتگردوں کیطرف سے بھیجے گئے متعدد حملہ آور ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے انہیں بحفاظت زمین پر لینڈ کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی "سانا" نے رپورٹ دی ہے کہ شامی افواج نے "حمص" شہر کے مغرب میں واقع "حمص آئل ریفائنری" پر حملہ آور 5 دہشتگرد ڈرون طیاروں کو ہیک کر کے انہیں بحفاظت زمین پر اتار لیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی تیل کی تنصیبات پر حملے جن میں سے اکثر ناکام رہے ہیں، شامی افواج کیطرف سے دہشتگردوں کو ملنے والی پے در پے شکستوں کا نتیجہ ہے جنکے ذریعے وہ شامی فورسز کی توجہ تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش