1
Wednesday 5 Aug 2020 22:52

لبنان کی ہر قسم کی مدد کو تیار ہیں، محمد جواد ظریف

لبنان کی ہر قسم کی مدد کو تیار ہیں، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیروت میں ہوئے بڑے دھماکے کے حوالے سے اپنے لبنانی ہم منصب شریل وھبہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں محمد جواد ظریف نے لبنانی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیش آنے والے حادثے میں لبنانی شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ایرانی قوم کی جانب سے لبنانی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ ایران، لبنان کی ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ بعدازاں ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں بھی شریل وھبہ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنانی وزیر خارجہ وھبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں لبنانی عوام کے ساتھ ایران کی یکجہتی اور گہری ہمدردی پر زور دیا گیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران، لبنان کو ایمرجنسی موبائل ہسپتال اور ادویات ارسال کر رہا ہے تاکہ پیش آنے والے سانحے کے حوالے سے ریلیف پہنچانے کی کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 878599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش