0
Monday 1 Aug 2011 23:26

سنکیانگ میں دھماکے کرنیوالوں نے پاکستان میں تربیت حاصل کی،چین، کاشغر میں پرتشدد واقعات کی پاکستان کی جانب سے مذمت

سنکیانگ میں دھماکے کرنیوالوں نے پاکستان میں تربیت حاصل کی،چین، کاشغر میں پرتشدد واقعات کی پاکستان کی جانب سے مذمت
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین میں ہونے والے بم دھماکوں کا الزام چینی حکومت نے مسلمان انتہا پسندوں پر لگایا ہے، جنہوں نے پاکستان میں تربیت حاصل کی۔ چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ امریکی اخبار کے مطابق چینی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ بم دھماکوں میں مسلمان انتہا پسند ملوث ہیں، جنہوں نے پاکستان میں موجود کیمپس سے تربیت حاصل کی۔ پاکستان اور کرغستان سرحد پر واقع شہر کاشغر کی حکومت نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والا دھماکا خیزمواد اور اسلحہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے حاصل کیا گیا۔ شہری حکومت کے مطابق یہ معلومات حملہ آور کے اقبال جرم سے حاصل ہوئی۔ بم حملے میں چار حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک نے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ حکومت نے دو مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو اس حملے کے بعد فرار ہوئے۔ پولیس نے ان کی اطلاع دینے والے کے لیے ایک لاکھ یوآن (15540ڈالر) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق چین نے الزام لگایا ہے کہ 6 شہریوں کے ہلاکتوں کے ذمہ دار عسکریت پسندوں نے حملوں کی تربیت پاکستان سے حاصل کی ہے۔ چین نے ژی جیانگ خود مختار علاقے میں ہوئی دہشتگردی کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، چینی پولیس کے مطابق اتوار کو شاہراہ ریشم پر واقع شہر کاشغر میں دہشتگردوں نے 6 شہریوں کو ہلاک کر دیا، جس سے گزشتہ دو دنوں میں دہشتگردی کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہو گئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقابلے میں پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ کاشغر کی شہری حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خیز مواد اور آتشی ہتھیاروں سے لیس افراد جو حملوں میں ملوث تھے، کا تعلق القاعدہ سے تھا۔ چین نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شورش زدہ نسلی علاقوں میں حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں کی تربیت پاکستان میں ہوئی ہے۔
 واضع رہے کہ مسلح دہشتگردوں کا ایک گروپ نے اتوار کے روز کاشغر شہر کے ایک ہوٹل میں داخل ہو کر ہوٹل کے مالک اور ویڑ کو قتل کرنے کے بعد ہوٹل کو آگ لگا دی تھی، اس کے بعد حملہ آور ہوٹل سے باہر بھاگے اور لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
ادھر پاکستان نے چین کے شہر کاشغر میں تشدد کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا پاکستان کو یقین ہے کہ حکومت چین اور سنکیانگ کے محب وطن عوام شیطانی قوتوں کو ناکام بنا دیں گے۔ ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان چین کو ای ٹی آئی ایم کے خلاف مکمل تعاون فراہم فراہم کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 88773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش