0
Thursday 4 Aug 2011 18:28

کرم ایجنسی،اصل صورتحال سے آگاہی کیلئے پارلیمنٹرینز وفد علاقہ کا دورہ کرے، آفت زدہ قرار دے کر خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم

کرم ایجنسی،اصل صورتحال سے آگاہی کیلئے پارلیمنٹرینز وفد علاقہ کا دورہ کرے، آفت زدہ قرار دے کر خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، ایم ڈبلیو ایم
پشاور:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حکومت سے کرم ایجنسی کی اصل صورتحال سے آگاہی کیلئے پارلیمنٹرینز پر مشتمل ایک وفد کو بھیجنے اور علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر خصوصی پیکج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور دیگر عہدیداران جن میں علامہ شبیر بخاری، علی اوسط، علی اصغر، علی رضا سمیت دیگر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کی جانب سے امدادی سامان پر مشتمل قافلہ صوبائی حکومت کی بعض کوتاہیوں کے سبب پانچ دن پشاور میں رکنے کے بعد 30 جولائی کو کرم ایجنسی پہنچ گیا، کرم ایجنسی کی 7 لاکھ آبادی کو راستوں کی بندش کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا اندازہ وہاں پہنچ کر کیا جاسکتا ہے۔ علاقے میں مہنگائی عروج پر ہے، اشیاء خورد و نوش، تیل، پیٹرول اور دیگر اشیاء کی قیتمیں باقی شہروں کی نسبت دو گنی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ روڈ کی بندش کی وجہ سے بے روزگاری، کساد بازاری میں انتہائی اضافہ ہو چکا ہے، اگر یہی صورتحال رہی تو جرائم کی شرح میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں شیعہ سنی کے درمیان کوئی لڑائی نہیں بلکہ کچھ بیرونی عناصر ان پرامن اور محب وطن پاکستانیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں، جنکا تدارک حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہم علاقے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کے سامنے چند گزارشات پیش کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ حکومت ان علاقوں میں کئے گئے امن معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے، ٹل پارہ چنار روڈ کھولنے اور روزانہ کی بنیادی پر امدادی قافلے چلانے کا انتظامات کرے ، خصوصاً رمضان المبارک کے پیش نظر علاقہ مکینوں کو بیت المال اور غربت سروے کر کے نتائج کی روشنی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مدد فراہم کی جائے۔ جبکہ فضائی سروس جو لوگ بوقت مجبوری استعمال کرتے ہیں کا کرایہ انتہائی زیادہ ہے۔ اُن کو کم کیا جائے اور اس فضائی سروس میں اضافہ کیا جائے جبکہ علاقے کی اصل صورتحال سے آگاہی کیلئے پارلیمنٹرینز پر مشتمل ایک وفد کو بھیجے، جبکہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر خصوصی پیکج کا بھی اعلان کیا جائے، اسی طرح انسانی حقوق کی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھی صورتحال سے آگاہی کیلئے علاقے کا دورہ کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 89275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش