1
Monday 19 Oct 2020 13:18

گھوٹکی، دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی خریداری کا انکشاف

گھوٹکی، دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی خریداری کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے گھوٹکی میں شوگر ملز کے ملازم دھوبی کے نام پر 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر دھوبی رمیش کمار پریشان ہو گیا، تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غلام محمد مہر شوگر ملز گھوٹکی کے ملازم اور ماتھیلو کے نواحی گاؤں ولو مہر کے رہائشی رمیش کمار جو 2009ء میں مذکورہ شوگر ملز میں بطور دھوبی بھرتی ہوا تھا، جس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس بھرنے کیلئے بھیجا گیا نوٹس دیکھ کر غریب مزدور رمیش کمار کے اوسان خطا ہوگئے، رمیش کمار کو گزشتہ روز ایف بی آر نے نوٹس بھیجا کہ آپ نے 2015ء سے سال 2019ء تک شوگر ملز سے بڑی مقدار میں خریداری کی ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ میں دو سال قبل شگرملز کی نوکری چھوڑ چکا ہوں اوربینک اکاؤنٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی کوئی پتا نہیں، ایف بی آر سکھر نے مزید تحقیقات کیلئے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 892866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش