0
Tuesday 16 Aug 2011 15:49

نئے صوبوں کی جاری بحث، صوبہ فاٹا کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے

نئے صوبوں کی جاری بحث، صوبہ فاٹا کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے
پشاور: اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مقیم فاٹا سے تعلق رکھنے والے مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں سے وابستہ افراد اور قبائلی عمائدین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا۔ کہ ملک میں مزید صوبے بناتے وقت فاٹا کا خاص خیال رکھ کر اسے بھی علیحدہ صوبہ قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمسایہ ملک افغانستان میں چونتیس اور ایران میں تیس صوبے ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں اگر دس بارہ تک صوبے بھی بن جائے تو کونسی قیامت برپا ہوجائے گی۔ کیونکہ پاک افغان بارڈر پر واقع وسیع رقبے کا حامل اور تقریبا سات ملین آبادی پر مشتمل قبائلی علاقہ (فاٹا) کا ہر دور میں استحصال ہوتا رہا ہے اور فاٹا کے نام پر آنے والے بیرونی امداد پر مرکزی حکومت کے علاوہ خیبر پختونخوا کی حکومت ہی مزے لوٹتی رہی ہے۔ چنانچہ اب وقت آگیا ہے کہ فاٹا کے عوام کو اپنا حق علیحدہ صوبے کی صورت میں فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 92301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش