0
Sunday 4 Sep 2011 22:05

رحمان ملک کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے فیکس موصول ہو گیا، یوسف رضا گیلانی

رحمان ملک کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے فیکس موصول ہو گیا، یوسف رضا گیلانی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں، عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی جانب سے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے فیکس موصول ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم گیلانی پندرہ سالہ ارسلان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انھوں نے ارسلان کی جانب سے جگر کا عطیہ پیش کرنے پر شیخ زید اسپتال کے لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کا نام بھی محمد ارسلان سے منسوب کر دیا۔ وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے درخواست کی ہے کہ ذوالفقار مرزا کے تمام الزامات پر کمیشن بنایا جائے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں بدامنی کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت موجود ہیں تو وہ عدالت کے سامنے لائے۔
 لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر داخلہ نے چیف جسٹس کو کراچی کے معاملے پر خط لکھا ہے۔ ذوالفقار مرزا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے استعفی دے کر اصولی فیصلہ کیا، لوگ پارٹی میں رہ کر الزامات لگاتے ہیں، مگر ذوالفقار مرزا نے پہلے عہدے سے استعفی دیا۔ ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا وہ عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے وہ تمام صوبوں کو راضی کریں گے۔ لوڈ شیڈنگ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں گی، جبکہ وزیر خزانہ کے زیر صدارت کمیشن لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے سفارشات جلد کابینہ میں پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 96475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش