0
Monday 9 Oct 2023 01:16

کراچی مں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تقریب

  • حبیب بینک لمیٹڈ، آفسرز پروگریسیو ایسوسی ایشن کیجانب سے منعقدہ

    حبیب بینک لمیٹڈ، آفسرز پروگریسیو ایسوسی ایشن کیجانب سے منعقدہ "محفل مصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ" کی تقریب

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حبیب بینک لمیٹڈ، آفسرز پروگریسیو ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ "محفل مصطفٰی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ" میں خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ تمام میزبانوں کا کہ جنہوں نے مجھے اس پروگرام میں دعوت دی، مملکت خداداد پاکستان میں شیعہ، سنی مل کر ہفتہ وحدت کا انعقاد کرتے ہیں، اس کا مقصد محبت کو فروغ دینا ہے، پورا عالم اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہے اور ان مشکلات کا حل سیرت نبی رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مکمل استفادہ حاصل کرکے عوام الناس کو اس سیرت کی طرف راغب کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رسول اعظم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی مکمل زندگی انسانیت کی رہنمائی میں اس وجہ سے صرف کی کہ ہم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشن حال اور مستقبل فراہم کریں، اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے ہم کو نبی رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمت میں پیدا کیا، لہذا ہم سب پر واجب ہے کہ ہم آپ کی سیرت پر مکمل عمل پیرا ہوں۔ اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو۔
خبر کا کوڈ : 1087221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش