Monday 3 Oct 2022 11:38
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں شہید ہونیوالے ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ کل بروز منگل 4 اکتوبر کو دوپہر بارہ بجے لاہور کی مال روڈ پر گورنر ہاوس کے سامنے ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، جبکہ نماز جنازہ کے بعد گورنر ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ میں مجلس پڑھتے ہوئے گولی مار دی گئی تھی۔ مجلس میں موجود لوگوں نے قاتل کو موقع پر ہی دبوچ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا، جس کیخلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1017348
منتخب
23 May 2024
23 May 2024
23 May 2024
23 May 2024
23 May 2024
22 May 2024
22 May 2024