0
Saturday 15 Oct 2011 22:32

مسلم لیگ ن سینٹ انتخابات سے خوفزدہ نہیں، بھرپورحصہ لیں گے، جاوید ہاشمی

مسلم لیگ ن سینٹ انتخابات سے خوفزدہ نہیں، بھرپورحصہ لیں گے، جاوید ہاشمی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی باتیں غیر ضروری ہیں، مسلم لیگ ن سینٹ الیکشن سے خوفزدہ نہیں بلکہ ہم اس میں حصہ لینے کیلئے بالکل تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت کالونی ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم این اے میمونہ ہاشمی، ن لیگ کے سٹی صدر رانا شاہدالحسن بھی موجود تھے، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہوشربا مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافوں کے بعد عوام کا سڑکوں پرآنا ناگزیر ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کے باعث عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ گیا ہے، سینٹ الیکشن ضرور ہونے چاہئیں اور مسلم لیگ ن اس میں بھرپور حصہ لینے کی خواہش مند ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والوں میں سے نہیں، صدر زرداری اور ان کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
خبر کا کوڈ : 106568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش