0
Sunday 1 Apr 2012 19:47

پشاور، ن لیگ کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی

پشاور، ن لیگ کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ، جنرل سیکرٹری رحمت خٹک، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور فرہاد خان خلیل ایڈوکیٹ کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے اس موقع پر شدید نعرہ بازی کی، ریلی کے باعث جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا، احتجاجی ریلی ہشتنگری سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی خیبر بازار چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ 

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ میاں نواز شریف کی کال پر خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں حکومتی کرپشن اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کی حد کر دی ہے جبکہ عوام کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے، رینٹل پاور کے معاہدوں میں تمام افراد جن کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور حکومت خاموشی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 149570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش