0
Thursday 5 Apr 2012 15:24

کراچی میں ايس ايس پی ملير راؤ انوار کے اسکواڈ پر خودکش حملہ

کراچی میں ايس ايس پی ملير راؤ انوار کے اسکواڈ پر خودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ملير ہالٹ پر پھل فروشوں کے اسٹالز کے قريب ايس ايس پی ملير راؤ انوار کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کيا گيا، جس کے نتيجے ميں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، تاہم وہ اس حملے ميں محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والوں ميں پوليس اہلکار بھی شامل ہيں، کراچی پوليس چيف اختر گورچانی نے خودکش حملے کی تصديق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ايس ايس پی ملير راؤ انوار دفتر جارہے تھے جب موٹر سائيکل پر سوار خودکش حملہ آور نے موٹر سائيکل بکتر بند گاڑی سے ٹکرا دی۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ تھوڑی دير کيلئے علاقے ميں گرد و غبار کی وجہ سے اندھيرا چھا گيا۔

دھماکے سے قريب موجود پان کا کيبن، پھل فروش اور گداگر شديد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پوليس اور رينجرز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا اور تھوڑی ہی دير ميں قريبی نجی اسپتال سے ايک مشتبہ زخمی کو حراست ميں لے ليا گيا، واقعے کے فوری بعد شارع فيصل پر ٹريفک معطل جبکہ نزديک موجود تمام کاروباری سرگرمياں معطل کردی گئيں۔
خبر کا کوڈ : 150628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش