0
Friday 15 Jun 2012 01:22

دفاع پاکستان کونسل کا ڈرون حملوں کیخلاف 15 جون کو پشاور میں احتجاجی مارچ کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا ڈرون حملوں کیخلاف 15 جون کو پشاور میں احتجاجی مارچ کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف 15 جون کو پشاور میں 9 بجے صبح اشرف روڈ سے کابلی تھانہ چوک تک عظیم الشان احتجاجی مارچ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس میں ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔ احتجاجی مارچ کی قیادت دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان، شبیر احمد خان، جے یو آئی (س) کے صوبائی امیر مولانا یوسف شاہ کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل دیگر جماعتوں جماعة الدعوة، جماعت اہلسنت اور اشاعت التوحید وغیرہ کے قائدین کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مارچ اشرف روڈ، چوک یاد گار، پیپل منڈی اور قصہ خوانی بازار سے ہوتے ہوئے کابلی چوک پر احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کریگا، جس سے دفاع پاکستان کونسل کے قائدین خطاب کرینگے۔ 

دفاع پاکستان کونسل کے ترجمان اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 جون کے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں میں بے گناہ لو گ مارے جا رہے ہیں۔ امریکہ ڈرون حملے کرکے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سلالہ پوسٹ پر حملے پر معافی مانگے یا نہ مانگے نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دینگے اور اس سلسلے میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

خبر کا کوڈ : 171347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش