0
Tuesday 28 Aug 2012 22:26

نگران وزیراعظم کیلئے آٹھ نو نام منتخب کرلئے ہیں، چودھری نثار

نگران وزیراعظم کیلئے آٹھ نو نام منتخب کرلئے ہیں، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے حکومت کی مدت ختم ہوتی جا رہی ہے، نگران سیٹ اپ کے قیام کیلئے کاوشوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نون لیگ نے پہل کرتے ہوئے، نگران وزیراعظم کیلئے آٹھ نو ناموں کی فہرست مرتب کی ہے۔ جس پر قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان، پارٹی صدر نواز شریف سے مشاورت بھی کر چکے ہیں۔ نون لیگ نے اس معاملے میں بھی وہی احتیاط برتی ہے جو چیف الیکشن کمشنر کے لیے نام تجویز کرتے وقت اختیار کی تھی۔ اس فہرست میں عوام میں اچھی ساکھ کے حامل سیاست دانوں، ریٹائرڈ ججوں اور وکلا کے نام شامل کئے گئے ہیں۔

ن لیگ کی طرف سے یہ بات بھی مدنظر رکھی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کا تعلق پنجاب سے نہ ہو۔ نون لیگ جلد پارٹی اجلاس بلا کر ان ناموں کو حتمی شکل دے گی، جس کے بعد، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور قوم پرست جماعتوں سمیت اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی۔ آئینی طریقہ کار کے مطابق، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نتیجہ خیز مشاورت سے نگران وزیراعظم کا تعین کریں گے۔ اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ کمیٹی کو بھیجا جائے گا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی ہوگی۔ جو تین دنوں میں نام فائنل کرنے کی پابند ہوگی۔ طریقہ کار کے تحت، اگر اس مرحلے پر بھی اتفاق نہ ہو سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا جو دو دنوں میں نام فائنل کرے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق، چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ مسلم ليگ نون نے نگران وزيراعظم کيلئے آٹھ نونام منتخب کرليے ہيں، اِن ميں ريٹائرڈ ججز کے نام بھی شامل ہيں، پنجاب سے کسي کاتعلق نہيں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قيام کيلئے قومی کميشن کي بات کی ہے، زرداری کميشن کی بات نہيں، قومی اسمبلی ميں اپوزيشن ليڈرچودھری نثار نے اسلام آباد ميں ميڈيا کو بريفننگ ميں کہا ہے کہ زرداری کميشن ميں پنجاب کي تقسيم کا فيصلہ فرحت اللہ بابر، حاجی عديل اور فاروق ستار کے ہاتھ ميں دے ديا گيا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپيکر اور ڈپٹی اسپيکر بھی آلہ کار بنے ہوئے ہيں۔ حکومت نئے صوبوں کے قيام کا نعرہ ساڑھے 4 سالہ ناکامی دھونے کيلئے لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئس مقدمات کی بحالی کيلئے خط دھيما لکھا جائے يا سخت، پيپلزپارٹی کے گرد گھيرا تنگ ہو رہا ہے۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ صدر زرداري صاحب نے عوامی پيسے سے مخصوص چينلز اور اينکرز کو خريد کر انتخابي دھاندلی کا آغاز بھی کرديا ہے۔ دو سے چار ارب روپے خرچ کيے جا چکے ہيں، مزيد 6 ارب خرچ کيے جائيں گے۔ چودھری نثارنے کہاکہ مسلم ليگ ن نے عمران خان کوانکم ٹيکس دينے اور اثاثے ظاہر کرنے پرمجبورکيا۔ انہوں نے بتايا کہ مسلم ليگ ن عمران خان کے بارے ميں وائٹ پيپر اگلے چند دنوں ميں شائع کرکے مالی معاملات پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 190822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش