0
Monday 22 Oct 2012 01:51

علامہ غلام رضا نقوی کیخلاف کیس کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی

علامہ غلام رضا نقوی کیخلاف کیس کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ اسیر امامیہ علامہ سید غلام رضا نقوی کیخلاف کیس کی سماعت طویل عرصہ بعد آج 22 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سال سے قید علامہ غلام رضا نقوی کے کیس میں معاونت کرنے والے معروف قانون دان سید شاکر رضوی کے گزشتہ دنوں قتل کے ذریعے مخالفین نے کیس پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، آج پیشی کے موقع پر ملت تشیع کی ایک بڑی تعداد کی لاہور ہائیکورٹ آمد متوقع ہے، جو اسیر عالم دین کیساتھ اظہار یکجہتی کرے گی، واضح رہے کہ علامہ غلام رضا نقوی پر 1994ء میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ اعظم طارق پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور پھر 1996ء سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 205510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش