0
Wednesday 5 Dec 2012 20:15

دین و دنیا کی تقسیم سامراج کی سازش ہے، علامہ سید ریاض حسین شاہ

دین و دنیا کی تقسیم سامراج کی سازش ہے، علامہ سید ریاض حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ مختلف جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ فرقہ واریت پر مبنی تمام مکاتب فکر کی تمام کتابیں ضبط کی جائیں اور ان کی مزید اشاعت پر پابندی لگائی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں شرعی نظام نافذ کیا جائے، مسجد اور مدرسہ امریکہ کا ہدف ہے، پاکستان سے مشرق وسطیٰ تک ہرجگہ شیعہ سنی تنازع پیدا کیاجارہا ہے، نیکی اور بدی کی جنگ میں نیکی کو غالب کرنا ہو گا۔

علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اللہ پرستی کا راستہ ہی فلاح کا ضامن ہے،معاشرتی اصلاح اور فلاح کے لیے دینی طبقہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے کے بگاڑ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور منبر و محراب سے سماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھائیں اور مسلمانوں کی کردارسازی پر توجہ دیں۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز ختم ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا کے معاملے میں اپنے سے نیچے والوں اور نیکی کے معاملے میں اپنے سے اوپر والوں کو دیکھنے کی روش اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ دین و دنیا کی تقسیم سامراج کی سازش ہے، پاکستان میں ہر طرف بے چینی، اضطراب، لاقانونیت اور نفس پرستی کا دور دورہ ہے، سودی نظام معیشت کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہوئی ہے۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ آئین کی شق 62، 63 کے معیار پر پورا اترنے والے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 218277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش