0
Sunday 16 Dec 2012 12:06

امریکی سینیٹر جان کیری کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا گیا

امریکی سینیٹر جان کیری کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سوزن رائس کی وزارت خارجہ کے عہدے کے حصول کی دوڑ سے دستبرداری کے بعد سینیٹر جان کیری کو امریکہ کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق ٹی وی چینل المنار نے اپنی فوری خبر میں امریکی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے سینیٹر جان کیری کو ہیلری کلنٹن کی جگہ امریکہ کا نیا وزیر خارجہ نامزد کر دیا ہے۔ سینٹر جان کیری کا انتخاب اقوام متحدہ میں سیاہ فام امریکی سفیر سوزن رائس کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے دستبرداری کے بعد سامنے آیا ہے۔ 

فرانس کی نیوز ایجنسی کے مطابق ابھی تک وائٹ ہاوس نے اس خبر کی تائید نہیں کی، جبکہ سی این این نے ایک ڈیموکریٹ عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ اس عہدیدار نے جان کیری کے وزیر خارجہ کے لئے نامزدگی کی تائید کی ہے، سی این این نے دیگر ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بھی اس خبر کی تائید کی ہے۔ سوزن رائس کے لیبیا کے شہر بن غازی میں ہلاک ہونے والے امریکی سفیر کے قتل پر دیئے جانے والے بیان پر ان کی پارٹی کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی اور یہی امر ان کی وزیر خارجہ کے عہدے سے دوری کا باعث بنا۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی سینیٹر جان کیری کے وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ سوسن رائس پر پارٹی میں مخالفت کے بعد انہوں نے اپنا نام ممکنہ وزرائے خارجہ کی فہرست سے واپس لے لیا تھا۔ انکے اس اقدام کے بعد صدر براک اوباما نے میساجوسٹس سے منتخب ہونے والے سینیٹر جان کیری کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر کیری سینٹ کی امور خارجہ کی کمیٹی کے سربراہ تھے۔ انکے وزیر خارجہ بننے کے بعد سینیٹر رابرٹ مینڈیس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن طبیعیت کی خرابی کے باعث بے ہوش ہوگئیں، جس کے بعد انھیں فوری طبی امداد دی گئی اور انھیں ہوش میں لایا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ اب انکی طبیعت ٹھیک ہے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اب گھر سے کام جاری رکھیں گی۔ نائب وزیر خارجہ فلپ رینز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کام کی زیادتی، تھکاوٹ اور پانی کی کمی کی وجہ سے ہلیری کلنٹن بے ہوش ہوگئی تھیں۔ ڈاکٹر انکی نگرانی کر رہے ہیں اور انکے مشورے پر وہ اگلے ہفتے گھر پر آرام کریں گی اور اپنے فرائض منصبی انجام دیں گی۔ پینسٹھ سالہ وزیر خارجہ کلنٹن نے اگلے ہفتے لیبیا میں امریکی قونصل خانے پر عسکریت پسندوں کے حملے کی تحقیقات کے بارے امریکی کانگریس میں بیان دینا ہے۔
خبر کا کوڈ : 221744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش