0
Sunday 23 Dec 2012 18:26

فیصل آباد، گذشتہ شب فائرنگ سے زخمی ہونیوالے حیدر علی جعفری شہید ہوگئے

فیصل آباد، گذشتہ شب فائرنگ سے زخمی ہونیوالے حیدر علی جعفری شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد ملت روڈ پر گذشتہ شب ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے دو سگے بھائیوں میں ایک بھائی سید حیدر علی جعفری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شہید ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے بھائی سید جعفر علی جعفری تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمش میں ہیں۔ فیصل آباد ملت روڈ پر تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں سید جعفر علی جعفری اور ان کے بھائی سید حیدر علی جعفری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جن کو الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ ان میں سے ایک بھائی سید حیدر علی جعفری آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ 

فرقہ وارنہ ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے سید حیدر علی جعفری کی نماز جنازہ مولانا سید حیدر کاظمی پرنسپل مرکزی امور اسلامیہ کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد شہید کو اُن کے آبائی قبرستان گوکھوال ملت روڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ سے پہلے ماتم داری ہوئی اور شہید کے گھر سے گوکھوال قربستان تک لبیک یا حسین (ع) کے نعرے لگتے رہے۔ نماز جنازہ میں فیصل آباد کی مختلف، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تاہم ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 224110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش