0
Saturday 5 Jan 2013 10:03

گلگت میں وزیراعلیٰ اور بیوروکریسی کے بجائے دہشت گردوں کی حکومت ہے، علامہ راحت حسینی

گلگت میں وزیراعلیٰ اور بیوروکریسی کے بجائے دہشت گردوں کی حکومت ہے، علامہ راحت حسینی
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں مرکزی جامع امامیہ مسجد کے امام جمعہ و الجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ گلگت میں وزیراعلیٰ اور بیوروکریسی کے بجائے دہشت گردوں کی حکومت ہے، جس کی وجہ سے دن بدن ظلم و بربریت اور ناانصافیاں بڑھ رہی ہیں۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راحت حسینی نے کہا کہ علاقے کے امن اور اتحاد کے لئے ہمیشہ سے کردار ادا کیا اور قوائد و ضوابط پر عمل کیا مگر افسوس کہ جن افراد نے خلاف ورزیاں کیں ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، جس کے باعث حکومتی اعلانات کی قلعی کھل گئی۔ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں عدل و انصاف نہیں ہوتا ہے، وہاں پر مختلف مسائل جنم لیتے ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کا اعتماد بھی ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور دہشت گردوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ سید راحت حسین الحسینی نے چہلم امام حسین (ع) کے جلوسوں میں سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی پی، جی بی اسکاؤٹس اور پاک رینجرز کے ڈی جی مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کا اس طرح سے پورا سال بندوبست کیا جائے تو کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 228033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش