0
Tuesday 12 Feb 2013 11:01

بھارت، الہ آباد بھگدڑ ميں 40 افراد سے زائد ہلاک

بھارت، الہ آباد بھگدڑ ميں 40 افراد سے زائد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے شہر الہ آباد کے ريلوے اسٹيشن پر ہندو مہا کمبھ ميلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کي تعداد 40 سے تجاوز کرچکی ہے، ايک ايسے وقت جب مہا کمبھ ميلے ميں شرکت کے لئے کروڑوں کي تعداد ميں ہندو عقيدت مند الہ آباد پہنچ رہے ہيں الہ آباد ريلوے اسٹيشن کے فٹ اور بريج کی ريلنگ ٹوٹنے سے بھگدڑ مچ گئی، حکام اور ميڈيا رپورٹوں کے مطابق اس بھگدڑ ميں مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے، يہ بھی بتايا گيا ہے کہ بھگدڑ کی وجہ پوليس کی کارروائی ہے کہ جب پوليس نے بھيڑ کو صحيح سمت دينے کے لئے لاٹھيوں کا استعمال کيا، لاٹھيوں سے بچنے کے لئے بھيڑ کے دباو کے باعث فٹ اور بريج کی ريلنگ ٹوٹ گئی اور افراتفری مچ گئی، ايک اور اطلاع ميں يہ بھی بتايا گيا ہے کہ اچانک ريلوے انتظاميہ نے اعلان کيا کہ فلاں ٹرين پليٹ فارم نمبر چھے پر آرہی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کی جم غفير اس پليٹ فارم کی طرف بڑھی اور دباو کی وجہ سے ريلنگ ٹوٹ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقيقات کا حکم دے ديا گيا ہے اور ذمہ داروں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بھارت کے وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مہا کمبھ میلے کے موقع پر الہ آباد ریلوے سٹیشن پر موجود یاتریوں میں بھگدڑ مچنے کی وجہ ان کی گنجائش سے زیادہ تعداد ہوسکتی ہے، پون کمار بنسل کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اسٹیشن پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، کہا جاتا ہے کہ  بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا اتنظامیہ سے بے حد ناراض ہیں کیونکہ انتظامیہ نے ہلاک شدگان کی لاشوں کو لے جانے کے لیے ایمبولینس تک کا انتظام نہیں کیا، ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا نے خود ہی ایمبولینس کا انتظام کیا، اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد کوئی بھی اعلی اہلکار جائے وقوع پر نہیں پہنچا۔
خبر کا کوڈ : 239028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش