0
Monday 18 Feb 2013 00:05

حکومت پاکستان شیعیان کوئٹہ کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرے، آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

حکومت پاکستان شیعیان کوئٹہ کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرے، آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
اسلام ٹائمز- قم سے اسلام ٹائمز کے نمائندے کے مطابق شیعیان جہان کے عظیم مرجع تقلید و بزرگ عالم دین آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور ساتھ ہی حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدام انجام دے۔ انہوں نے یہ بات حوزہ علمیہ قم کے پاکستانی طلبہ کے این نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف انجام پانے والے دہشت گردانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ آپ نے ماضی میں اپنے پاکستان کے دوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور علمای دین کی قدردانی کی اور انکے ایمان اور صبر کی تعریف کی۔
مرجع عالیقدر شیعیان جہان اسلام نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان وحدت اور اتحاد پر زور دیتے ہوئے تاکید کی کہ مسلمانوں کو ہر قسم کے تفرقہ اور فرقہ واریت سے پرہیز کرنا چاہئے۔ آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ کے شیعہ شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔
آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات کرنے والے پاکستانی طلاب نے بھی پاکستان کی مظلوم شیعہ قوم کی حمایت میں انکے موقف کو سراہا اور آپ کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں شریک طلاب نے مرجع عالیقدر شیعیان جہان کے پیغام کو شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے دل پر مرہم قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 240483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش