0
Friday 29 Mar 2013 19:39
جے ۔ایس ۔ او KIU یونٹ کی جانب سے نئے داخلہ لینے والے طلباء کیلئے ویلکم پارٹی کا اہتمام

طلباء کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں، سید وقار حسین رضوی

طلباء کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے ضامن  ہیں، سید وقار حسین رضوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے یونیورسٹی میں نئے داخلے لینے والے اسٹوڈنٹس کیلئے کیفے میں ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں جونیئر اسٹوڈنٹس اور سینئر اسٹوڈنٹس کے علاوہ نئے داخلہ لینے والے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سید وقار حسین رضوی نے کہا کہ ہم آپ تمام نئے آنے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہے کہ آپ اپنی تمام توجہ تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کسی بھی قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں، اور بلخصوص یونیورسٹی کے طلباء سے قوم کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، لہذا ہمارا فریضہ بنتا ہے کہ ہم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں طلباء کی توانائی فاسد اور غلط امور میں صرف ہو رہی ہے، اس نازک دور میں انکی صلاحیتوں کو اچھے اور مثبت کاموں میں لگانے کی ضرورت ہے۔ جوانی کے سرکش گھوڑے کو قابو کرنا اور تعلیمات محمد و آل محمد (ص) کے مطابق عمل کرنا اس دور کا بہت بڑا جہاد ہے۔ آپ برادران اپنی ایسی تربیت کریں کہ اس میں تضاد نہ ہو آپ کا ظاہر اور باطن ایک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک راسخ العقیدہ، پختہ و مضبوط کردار کا طالب علم ہی معاشرہ اور یونیورسٹی کے خراب ماحول کو تبدیل کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ یونیورسٹی میں طلباء کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اُٹھائے جائے گے، جس کے لئے آپ کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں بسوں کی کمی کی وجہ سے طلباء کو سفری مشکلات درپیش ہیں، یونیورسٹی جلد ٹرانسپوٹ کا بندوبست کرے اور طلباء کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر جے۔ ایس۔ او گلگت عابد رضا جعفری نے کہا کہ استعمار طلباء کو برائیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مغربی کلچر کو فروغ دیے رہا ہے طلباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کے عادلانہ نظام اور استحصال سے پاک تعلیمات پر عمل کریں اور اسلام کی حقیقی تعلیمات کو اپنے لئے محور قرار دیں۔
خبر کا کوڈ : 249705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش