0
Wednesday 26 May 2010 12:16

چین اور مصر کی جانب سے ایک بار پھر تہران اعلامیے کی حمایت کا اعلان

چین اور مصر کی جانب سے ایک بار پھر تہران اعلامیے کی حمایت کا اعلان
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق ایٹمی ایندھن کے تبادلے کے لئے تہران اعلامیے کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ جیانگ یو نے بیجنگ میں اس اعلامیے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری،ایران کے پرامن ایٹمی مسئلے کے حل کی بہترین روش ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کے ملک کو امید ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی اور متعلقہ فریق جلد سے جلد مذاکرات کے ذریعے ایران کے پرامن ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے خاص طریقہ کار اختیار کریں گے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہ جس میں انھوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تشویش ظاہر کی تھی،کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی مسئلے کے سفارتی حل کا ماحول اب بھی موجود ہے۔
درایں اثنا مصر کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔ باکو سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نے تہران کے ایٹمی اعلامیے کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ ایران کی شفاف پالیسی اور نیک نیتی کا ثبوت ہے،تاکید کی کہ صیہونی حکومت کے غیرقانونی ایٹمی پروگرام پر توجہ دیئے بغیر ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کا جائزہ نہیں لینا چاہئے۔واضح رہے کہ مصر کے وزير خارجہ احمد ابوالغیظ اس وقت باکو کے سرکاری دورے پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 26688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش