0
Monday 23 Sep 2013 21:14

مسئلہ بلوچستان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، میر رحمت بلوچ

مسئلہ بلوچستان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، میر رحمت بلوچ

اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ نیشنل پارٹی انتقامی و تعصب کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ بلوچستان کی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے وزیراعلٰی بلوچستان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ بلوچ قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے نیشنل پارٹی اپنے منشور کے مطابق بلا امتیاز جدوجہد کر رہی ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی سبی و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے جنرل سیکرٹری میر سیلم عمر رند ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ واجہ رحمت بلوچ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے نیشنل پارٹی صوبائی و قومی اسمبلیوں میں آواز بلند کر رہی ہے۔ نیشنل پارٹی بلوچستان کے حقوق کی ضامن ہے۔ بلوچ عوام کے وسائل کو لوٹنے کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث قیام امن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ عوامی حقوق پر اب کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ صوبے بھر میں بے روزگاری کے خاتمہ اور عوام کی خوشحالی کیلئے اجتماعی نوعیت کے منصوبے شروع کریں گے، تاکہ عوام کے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کریں گے۔ نیشنل پارٹی کی جدوجہد ہمیشہ عوام کی ترقی اور بلوچستان کی خوشحالی کیلئے ہے۔ بلوچستان کے استحکام جمہوریت اور غربت کا خاتمے سمیت مظلوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے بلا رنگ ونسل اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت آج نیشنل پارٹی صوبے کی منظم پارٹی بن چکی ہے۔ کارکنوں کے مسائل کا ازالہ کریں گے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی سبی کے رہنما و میر سیلم عمر رند نے نیشنل پارٹی سبی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی بھی فراہم کی اور سبی کے کارکنوں مسائل سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کے مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔ اس موقع پر واجہ رحمت بلوچ نے سبی کے مسائل کے خاتمہ سمیت کارکنوں کی مشکلات کا حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

خبر کا کوڈ : 304712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش