0
Friday 25 Oct 2013 13:17

امریکہ صرف اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے، حافظ سعید

امریکہ صرف اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف شعور کی آگاہی کے نتیجے میں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سمیت پوری دنیا میں ڈرون کا مسئلہ اجاگر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا جرم ڈرون حملوں پر آواز بلند کرنا اور تخریبی عناصر کو بے نقاب کرنا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی کمزریوں کے باعث مسئلہ کشمیر کو بھی دہشت گردی کے نام پر پس پشت ڈال دیا گیا۔ پروفیسر حافظ سعیدکا کہنا تھا کہ امریکہ صرف اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے۔ اس نے 11/9 کے بعد پاکستان کی قربانیوں کو یاد نہیں رکھا۔ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی امریکہ کی سرپرستی میں بھارت افغانستان کے راستے کر رہا ہے۔ حافظ محمد سعیدکا کہنا تھا کہ بھارت کی بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریکیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تا ابد لہراتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 314038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش