0
Sunday 1 Aug 2010 07:37

ہماری قربانیاں نیٹو سے زیادہ ہیں،دوست ممالک پاکستانی اداروں کا احترام کریں،وزیراعظم گیلانی

ہماری قربانیاں نیٹو سے زیادہ ہیں،دوست ممالک پاکستانی اداروں کا احترام کریں،وزیراعظم گیلانی
سرگودھا،لاہور:وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری قربانیاں نیٹو سے زیادہ ہیں،دوست ممالک پاکستانی اداروں کا احترام کریں،ایٹمی پروگرام قوم کا اثاثہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں،برطانوی وزیراعظم کے بیان پر سفارتی فورم استعمال کیا جائیگا،بلوچستان سے متعلق عوام کی تشویش سے اتفاق کرتا ہوں،بلوچ لیڈروں سے مذاکرات کرنا چاہئے،کراچی کو غیر مستحکم کرنے کیلئے حالات خراب کئے جا رہے ہیں،ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے کیلئے کام کا آغاز کر دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلانوالی میں گیس کی فراہمی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب اور لاہور میں ٹرانسفارمر پلانٹ کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھارت میں پاکستان سے دہشت گردی کے فروغ کی تو بات کی،کاش وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی بات کرتے،پیپلزپارٹی نے قربانیاں اقتدار کیلئے نہیں دی تھیں،ہم نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے۔
 آج نیوز کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان غیرت مند ملک ہے۔امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔سلانوالی میں سوئی گیس کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ پاکستان اس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے ساٹھ سال سے اچھے تعلقات ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے بھارت جا کر پاکستان میں دہشت گردی کی بات تو کر دی لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی پر بات نہیں کی۔
وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فوجیوں نے نیٹو فورسز سے بھی زیادہ قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔آئین کی بحالی،عدلیہ کی بحالی،متفقہ این ایف سی ایوارڈ،گلگت بلتستان اور دیامر بھاشا ڈیم بڑی کامیابیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانی صرف اقتدار کے لیے نہیں۔کارکنوں،غریبوں اور مزدوروں کی اس جماعت کو جیالوں اور شہیدوں کے خون پر فخر ہے۔

خبر کا کوڈ : 32854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش