0
Monday 27 Jan 2014 13:28

اتحاد سے ہی مسلم امہ کیخلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، حافظ سعید

اتحاد سے ہی مسلم امہ کیخلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے افغانستان سے امریکا و بھارت کا عمل دخل ختم کرنا ضروری ہے، مسلم امہ کا اتحاد بہت زیادہ ضروری ہے، اسی اتحاد مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، ہم نے مدینے کی طرز پر دعوت کا نبوی اسلوب اپنا کر پاکستان میں دعوت اصلاح کا کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ میں تربیتی اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تربیتی اجتماع سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماء حافظ عبدالسلام بھٹوی، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاوید، امیر جماعة الدعوة کراچی مزمل اقبال ہاشمی، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کے شیخ الحدیث محمد حسین بلتستانی، شیخ الحدیث جامعہ ستاریہ الاسلامیہ شیخ محمود احمد حسن، مدیر معہد القرآن الکریم ڈاکٹر خلیل الرحمان لکھوی، جامعہ محمدیہ بہاولپور کے شیخ الحدیث مولانا عبدالطیف، حافظ کلیم اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ آج امت سخت مصائب کا شکار ہے، اسلام دشمنوں نے ہر طرف سے گھیرے میں لے رکھے ہیں جبکہ ان حالات میں جن لوگوں نے امت کی اصلاح کا کام کرنا تھا وہ تفرقہ بازی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے اگر حکومت ذمہ داریاں ادا نہ کرے تو اصلاح کی ذمہ داری علماء پر عائد ہوتی ہے مگر افسوس کہ آج مسلمان حکومتیں بدترین غلامی کا شکار اور مسلم علماء اختلافات اور مفادات کا شکار ہو چکے ہیں جس کے باعث کفر اپنے منصوبے پورے کر رہا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے انتہائی ناگزیر ہے، اس کے بغیر پاکستان ہمیشہ خطرات سے دو چار رہا ہے، ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم 5 فروی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ پروگراموں میں بھر پور انداز سے شریک ہو تاکہ دنیا کو پیغام دیا جا سکے کہ پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے، انشاءاللہ آزادی کشمیر کے حوالہ سے بہت جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ کہ امریکا نے نہیں بچنا اسکی معیشت ڈوب رہی ہے اور کمپنیاں دیوالیہ ہو رہی ہیں جبکہ امریکا کا معاشی اور سیاسی نظام ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے مسلمانوں کے خلاف جو بھی مال خرچ کیا ہے وہ اس پر حسرت کرے گا کیونکہ اسکی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اسلام غالب ہو کر رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 345390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش