0
Monday 17 Feb 2014 22:04

طالبان کا سیز فائر پر اتفاق نہیں ہو رہا، شاہد اللہ شاہد

طالبان کا سیز فائر پر اتفاق نہیں ہو رہا، شاہد اللہ شاہد
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان کاسیز فائر پر اتفاق نہیں ہو رہا، طالبان تذبذب کا شکار ہیں۔ مذاکراتی عمل کے دوران حکومتی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، حکومت مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں پندرہ ساتھیوں کو قتل کیا گیا جبکہ کراچی میں سات ساتھیوں کو جعلی مقابلوں میں مارا گیا۔ حکومت مذاکراتی عمل کو پیچیدہ بنارہی ہے۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاپتہ ساتھیوں کو قتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 352699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش