0
Friday 14 Mar 2014 17:07

پاکستان کی ترقی کیلئے انتہاء پسندی، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، نواز شریف

پاکستان کی ترقی کیلئے انتہاء پسندی، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ کرنا ضروری ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کراچی میں تمام جرائم اور دہشتگردی کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔ اپنے ایک روزہ کراچی کے دورے کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت کراچی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان کی تاجر برادری پاکستان کی ترقی کیلئے جذبہ رکھتی ہے اور ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اتریں اور ان کیلئے کراچی سمیت پورے ملک میں کاروبار کا سازگار ماحول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سندھ حکومت اور سندھ کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کراچی کا امن بحال کرنے کیلئے اتفاق رائے کے ساتھ جرائم کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا اور وہ ابھی تک جاری ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج کراچی کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے اور جب تک کراچی کو تمام جرائم سے پاک نہیں کر دیا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو یہ ضروری ہے کہ انتہا پسندی، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ کریں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس ماحول کی وجہ سے بہت سے ممالک کے لوگ یہاں نہیں آتے اور وہ ملاقات کیلئے دبئی یا دوسرے ممالک میں بلاتے ہیں جو درست نہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کے خاتمے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ وہ کراچی میں ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں جرائم کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا، کراچی میں جرائم کی خاتمے کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی اہم سیاسی جماعت ہے۔ نواز شریف کا مزہد کہنا تھا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے انڈسٹری اور معیشت ترقی نہ کر سکی، اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب رہے وہاں مسائل حل کرنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مینجمنٹ سے بجلی کی فراہمی کا نظام بہتر ہونے لگا ہے، 3300 میگاواٹ کے مزید 3 منصوبوں پر کام ہو رہا ہے آئندہ چند دونوں میں 1400 میگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آٹھ ماہ میں بجلی کی کمی پر بڑی حد تک قابو پالیا، آہستہ آہستہ تمام اداروں کو ٹھیک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 361632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش