0
Monday 13 Sep 2010 12:16

سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کی سب سے بڑی ڈیل کی امریکی تیاریاں

سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کی سب سے بڑی ڈیل کی امریکی تیاریاں
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی حکومت نے ملکی تاریخ میں اسلحے کی فروخت کے سب سے بڑے معاہدے سے کانگریس کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق یہ ڈیل سعودی عرب کے ساتھ ہو رہی ہے،جس کے تحت 60 ارب ڈالرز مالیت کے لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز فروخت کئے جائیں گے۔ان میں 84 نئے ایف 15 لڑاکا طیارے،70 اپاچی ہیلی کاپٹرز،72 بلیک ہاکس اور 36 لٹل برڈز ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 70 لڑاکا طیاروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اس ڈیل سے کانگریس کو آگاہ کرنے کے لئے نوٹیفکیشن اسی ہفتے جمع کرا دیا جائے گا۔امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب کو مزید اربوں ڈالرز مالیت کا بحری ساز و سامان فروخت کرنے کے لئے بھی بات چیت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 36945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش