0
Tuesday 8 Apr 2014 23:53

طالبان اور طالبانی مائینڈ سیٹ ملک کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، علامہ اسدی

طالبان اور طالبانی مائینڈ سیٹ ملک کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سبی میں جعفر ایکسپریس بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا ہے۔ وزیر داخلہ بتائیں کہ اس دھماکے کے بعد مزید کتنے دہشت گرد رہا کروایں گے؟ ملک طالبان سٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔ افواج پاکستان کے تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے دوست ممالک کیخلاف کالعدم تکفیری جماعتوں کی جانب سے زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشت گرد آزاد اور عوام محصور ہیں، جناح کے پاکستان پر آج لٹیروں کا قبضہ ہے۔ چند ڈالروں کے عوض ریاست کو عرب بادشاہوں کی غلامی کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔
علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پاکستانیوں کا قتل عام ہو رہا ہے، قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر اور محب وطن پاکستانیوں کو وطن دشمن قرار دیا جا رہا ہے، ایسے میں ہر محب وطن مظلوم عوام کو چاہیئے کہ وہ ان ظالموں اور ملک پر قابض لٹیروں کیخلاف میدان میں نکلیں اور وطن عزیز سے ظالمانہ، جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے صالح قیادت کو آگے لائیں، تاکہ اس مملکت خدداد کا کوئی شہری اپنے حق سے محروم نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ پاکستان کی بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں جتنی دیر کریںگے اتنا بڑا نقصان اُٹھانا پڑیگا۔
خبر کا کوڈ : 370782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش