0
Wednesday 29 Sep 2010 13:23

بلیک واٹر کے افراد نشے کی حالت میں عام عراقی شہریوں کی قتل و غارت کرتے ہیں، امریکی تاجر کا سنسنی خیز انکشاف

بلیک واٹر کے افراد نشے کی حالت میں عام عراقی شہریوں کی قتل و غارت کرتے ہیں، امریکی تاجر کا سنسنی خیز انکشاف
اسلام ٹائمز- عراق میں کاروبار کرنے والے امریکی تاجر الٹرنیٹ ہاورڈ لوری نے بلیک واٹر کے وحشیانہ اقدامات کے بارے میں سنسنی خیز حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ اس تاجر نے کہا ہے کہ عراق میں موجود بلیک واٹر کے دہشت گرد کارندے منشیات استعمال کرنے کے بعد نشے کی حالت میں عام عراقی شہریوں کی قتل و غارت کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ بلیک واٹر کے افراد کوکائن، حشیش اور دوسری منشیات کثرت سے استعمال کرتے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر الٹرنیٹ ہاورڈ لوری 2003 سے 2009 تک عراق میں کاروباری سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بلیک واٹر کے افراد نے انکے ذریعے مختلف قسم کی منشیات حاصل کیں۔ اس امریکی تاجر نے کہا کہ وہ خود کئی بار بغداد میں انجام پانے والی بلیک واٹر کے افراد کی محافل میں شرکت کر چکے ہیں جہاں کثرت سے نشہ آور اشیاء کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان محافل میں بلیک واٹر کے کارندے مست ہو کر عام عراقی شہریوں پر فائرنگ شروع کر دیتے تھے۔
اسی طرح ہارورڈ لوری نے بتایا کہ وہ بلیک واٹر کے افراد کیلئے منشیات CPA کے سربراہ سے حاصل کرتے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلیک واٹر کے عہدیدارون نے ان سے عراقی حکومت کے ساتھ کچھ معاہدوں کی برقراری میں بھی مدد طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 38599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش