0
Thursday 5 Jun 2014 00:29

الطاف حسین کو کچھ ہوا تو معاملات کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا، فاروق ستار

الطاف حسین کو کچھ ہوا تو معاملات کو سنبھالنا مشکل ہوجائیگا، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک حکومت برطانوی حکام سے قائد الطاف حسین کی حفاظت کی ضمانت نہیں حاصل کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت الطاف حسین کی صحت کے حوالے تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد پر کوئی الزام نہیں ہے، انہیں بغیر الزامات کے حراست میں رکھنا انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ برطانیہ میں کسی بھی شخص کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے الطاف حسین کی ضمانت کی درخواست کے مسترد ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ الطاف حسین کے وکلا آج ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
 ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کے اعلٰی اہم سیاسی رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی حکام سے الطاف حسین کی حفاظت کی ضمانت لے اور اگر ایم کیو ایم کے قائد کے ساتھ کچھ ہوا تو معاملات کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت یا تو مقدمہ قائم کرے یا ایم کیو ایم کی جانب سے فراہم کئے گئے ثبوتوں پر کیس ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے پاس کراچی کے ڈونرز موجود ہیں، جو خود عدالت جا کر گواہی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 389225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش