0
Monday 13 Oct 2014 19:35

پارا چنار، مرکزی امام بارگاہ میں عید غدیر کی دو روزہ تقریبات کا آغاز

پارا چنار، مرکزی امام بارگاہ میں عید غدیر کی دو روزہ تقریبات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار کی مرکزی امام بارگاہ میں بھی عید غدیر کی دو روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے دن پاراچنار کی مرکزی امام بارگاہ میں عید غدیر کے حوالے سے جشن کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں علماء کرام سمیت عوام نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اور گلگت بلتستان سے آئے ہوئے مولانا شیخ بلال سمائری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ علماء و ذاکرین نے مولائے کائنات امام علی (ع) کی شان میں عقدت کے پھول نچھاور کیے۔ علماء نے خطاب کے دوران کہا کہ رسول اکرم (ص) نے غدیر خم کے مقام پر اہل اسلام کو ذات اللہ و رسول (ص) سے وابسطہ ہونے کیلئے اپنے وصی مولائے کائنات حضرت امام علی (ع) کی ولایت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 414442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش